Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل فون کی بیٹری کو تیزی سے کم کرنے والی چند مشہور ایپس

Now Reading:

موبائل فون کی بیٹری کو تیزی سے کم کرنے والی چند مشہور ایپس
موبائل فون

موبائل فون کی بیٹری کو تیزی سے کم کرنے والی چند مشہور ایپس

فون کو چلانے کے لیے بیٹری کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی فون سب بہترین تصورکیا جاتا ہے جس کی بیٹری زیادہ دیر تک چلے۔ تاہم فون کی بیٹری کتنی ہی طاقت ور کیوں نہ چند ایپس اس کے چارج کو تیزی کم کر دیتی ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد فون کی بیٹری تیزی سے کم ہونے کی شکایت کرتے ہیں جبکہ فون استعمال میں بھی نہ ہوماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس، اسٹریمنگ سروسز اور کچھ گیمزاس سلسلے میں کافی بدنام ہیں۔

ٹیک ٹریڈنگ ویب سائٹ Decluttr کے ماہرین کے مطابق، وہ ایپس جو فون کے بیک گراؤنڈ میں مسلسل چل رہی ہوتی ہیں، یہاں تک کہ جب وہ فعال طور پر استعمال نہ ہو رہی ہوں فون کی بیٹری کو تیزی سے کم کرتی ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام، جومیٹا کی ملکیت ہیں، اس کے علاوہ ٹویٹر، اسنیپ چیٹ اور ٹِک ٹِک بیٹری کو سب سے زیادہ تیزی سے کم کرتی ہیں، کیونکہ یہ ایپس آپ کی لوکیشن، مائیکروفون، کیمرہ اور رابطوں تک ہر وقت رسائی رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مسئلہ تھریڈز ڈاؤن لوڈ کرنے پر بیٹری کے تیزی سے کم ہونے پر سامنے آیا۔ میٹا کی نئی سوشل میڈیا ایپ، جس نے گزشتہ ہفتے لانچ ہونے کے بعد سے 109 ملین سے زائد صارفین حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے بیٹری کو تیزی سے کم کردیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب صارفین نے اسے حذف کردیا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا ایپس کے علاوہ، اسٹریمنگ ایپس، جیسے اسپوٹیفائی، نیٹ فلیکس اور ایمازون بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔

اوبر، ہیل اینڈ رائیڈ ایپ بھی بیٹری لائف کو تیزی سے کم کرتی ہے کیونکہ سوشل میڈیا ایپس کی طرح، اسے بھی آپ کی لوکیشن مائیکروفون اور میڈیا کے ساتھ ساتھ مالی معلومات تک رسائی حاصل ہے۔

گیمنگ ایپس جیسے کینڈی کرش، کو بھی آپ کے فون کی بیٹری خالی کرنے کے طور پر نمایاں کیا گیا تھا کیونکہ انہیں بہت زیادہ پروسیسنگ پاور کی ضرورت ہوتی ہے اور گیمرز اکثر زیادہ وقت تک کھیلتے ہیں۔

تاہم ماہرین  کا کہنا ہے کہ ان ایپس کی بیٹری کے استعمال کو کم کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کیمرہ اور مائیکروفون جیسی خصوصیات تک رسائی کو بند کیا جائے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوکیشن کو بھی صرف اس وقت اجازت دیں جب آپ ایپ استعمال کر رہے ہوں تو اس طرح بیٹری زیادہ دیر تک چل سکتی ہے۔

ایک اور تجویزجو اس ضمن میں کارگر ثابت ہوسکتی ہے وہ یہ ہے کہ فون کی بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش سیٹنگ کو بند کرنا۔ جو ایپس کو اپ ڈیٹس اور نئے مواد کی جانچ کرنے کی اجازت دیتی ہے، چاہے وہ فعال طور پر استعمال میں نہ ہوں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر