 
                                                      بادام کا دودھ، صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین نے بتادیا
دودھ کو غذائیت کے اعتبارسے ایک مکمل غذا کہاجاتا ہے اس میں ایسے صحت بخش اجزا موجود ہوتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتربنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
دودھ میں مختلف معدنیات اور وٹامنز کے علاوہ چکنائی میں حل پذیر وٹامنز، بی وٹامنز، وٹامن اے، ڈی، اور کیلشیم کے ساتھ ساتھ پروٹین، اور لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے روزانہ غذا میں شامل رکھنا کا مشورہ دیا جاتاہے۔
تاہم اب بازار میں مختلف اقسام کے دودھ بھی دستیاب ہیں جنہیں دوسرے ذرائع جیسے پھلیوں اور گری دار میوؤں سے حاصل کیاجاتا ہے انہی میں بادام سے حاصل کیا جانا والا دودھ بھی شامل ہے جسے آلمنڈ ملک کہا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی جانوروں سے حاصل کئے جانے والے دودھ کی طرح صحت بخش ہے تاہم اس کا زائد مقدار میں استعمال صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔
بادام توانائی سے بھرپور ایک صحت بخش غذا ہے جسے سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے۔ جب اسے دودھ میں ملایا جاتا ہے تواس کی غذائیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
بادام کے دودھ میں صرف 60 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ جانوروں سے حاصل کیے جانے والے دودھ میں 146 کیلوریزہوتی ہے۔
کیلوریز میں کم ہونے کی بنا پر یہ ایسے افراد کے لیے بہترین ہے جو وزن کم کرنے کے لیے اپنی دن بھر کی کیلوریز کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
بادام کے دودھ کو خریدتے وقت کوشش کریں غیر میٹھے دودھ کا انتخاب کریں، کیونکہ مختلف فلیور کی وجہ سے اس کی کیلوریز بڑھ سکتی ہے۔
اس میں جانوروں سے حاصل کیے جانے والے دودھ کی طرح لیکٹوز نہیں ہوتا تو ایسے افراد جن میں لیکٹوزسے الرجی پائی جاتی وہ یہ دودھ بلاکسی خوف کے استعمال کرسکتے ہیں۔
ایک کپ آلمنڈ ملک میں ایک سو دس فیصد وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو آپ کےدن بھر کی تجویز کردہ مقدار کے مساوی ہے۔ واضح رہے کہ وٹامن ای ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جومختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
یہ دودھ دل کے لیے بھی بے حد مفید ہے کیونکہ بادام کے دودھ میں کوئی کولیسٹرول یا سیچوریٹڈ فیٹ نہیں ہوتے۔
اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی کثیر مقدار کوموجود ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو توازن میں رکھتی ہے۔
بادام کے دودھ کوسیریل، کافی، اسمودی اور مختلف سوپ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بادام کا دودھ بنانے کے لیے بادام کو 12 گھنٹے تک پانی میں بھگو کررکھیں پھرانہیں دھولیں، اس کے بعد اسے پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈالیں۔ ہمواراور کریمی ہونے تک بلینڈ کریں۔ پھر کسی کپڑے سے چھان لیں بادام کا دودھ تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 