Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیکی چن کی اپنی بیٹی کے ہمراہ رونے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

جیکی چن کی اپنی بیٹی کے ہمراہ رونے کی ویڈیو وائرل
جیکی چن

جیکی چن کی اپنی بیٹی کے ہمراہ رونے کی ویڈیو وائرل

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جیکی چن کی اپنی بیٹی کے ساتھ رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی 39 سیکنڈ کی اس ایڈیٹڈ ویڈیو میں جیکی چن بیٹی کے ساتھ اپنی پرانی فلموں کے ایسے خطرناک مناظر دیکھ رہے ہیں جو انہوں نے خود کیے تھے اور زخمی بھی ہوئے تھے۔

ایک منظر میں ان کو بس کے پیچھے بھاگتے اور پھر اس کو پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ منہ کے بل گرتے ہیں اور پھر پیچھے سڑک پر گھسیٹے چلے جاتے ہیں۔

اس وقت بیٹی ان سے پوچھتی ہیں کہ ’اس وقت آپ کو چوٹ لگی تھی اور درد ہوا تھا؟‘

اس کے جواب میں جیکی چن بتاتے ہیں کہ ’بہت زیادہ‘۔

Advertisement

البتہ اگلے سین میں وہ ایک ڈبل ڈیکر بس کے اوپری حصے کے ساتھ لٹکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس پر ان کی بیٹی’پاپا یو آر آسم‘کہتی ہے۔

اس کے بعد کا چند سیکنڈ کا وقت بہت جذباتی ہے کیونکہ اس میں ان کی بیٹی کو آنسوؤں کے ساتھ روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی جیکی چن کی آنکھیں بھی چھلکنا شروع ہو جاتی ہیں۔

یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا جن میں سے زیادہ تر باپ بیٹی کی محبت، کام سے لگن اور جذباتی قسم کے جملوں پر مشتمل ہیں۔

ایم ای بی نے تبصرے میں اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ’میں ان سے محبت کرتا ہوں اور میں نہیں رو رہا۔

جیکی چن ہالی وڈ اور کئی ملکوں کی دیگر بے شمار فلموں میں کام کر چکے ہیں وہ کامیڈی کے علاوہ اپنی فلموں کے خطرناک سٹنٹس خود کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے جیکی چن کی پیدائش ہانگ کانگ میں 1954 میں ہوئی تھی ان کے والدین ان کی پیدائش سے قبل خانہ جنگی کے باعث وہاں منتقل ہو گئے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر