 
                                                      گوگل کا ڈوڈل گول گپوں میں بدل گیا
گول گپوں کا نام سن کر سب کے منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ گول گپے پاکستان اور بھارت کا ایک مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے، جو ہر شہر میں مختلف ناموں سے لوگوں کی زبان کا ذائقہ بڑھاتا ہے۔
گول گپّے کو پُچکا، گپچپ، پانی کے پتاشے، پانی پوری اور دیگر کئی ناموں سے جانا جاتا ہے۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم گول گپوں کا ذکر کیوں کر رہے ہیں۔ دراصل، ہم گول گپوں کا ذکر نہیں کر رہے ہیں، لیکن آج گوگل اپنے ڈوڈل کے ذریعے اس کا ذکر کر رہا ہے۔
آج گوگل اپنے صارفین کو پانی پوری گیم کھیلنے کا موقع دے رہا ہے۔
اگر آپ بھی گوگل ڈوڈل پر پانی پوری یا گول گپوں کا گیم کھیلنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ٹائمر کے ساتھ تیزی سے کام کرنا ہوگا۔
کھیل میں آپ کو گول گپے والے کی مدد کرنی ہوگی جس میں مختلف گاہکوں کو ان کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے گولگپّے پیش کیے جائیں۔
گولگپوں کو پیش کرنے کے لیے، اسکرین پر دکھائے جانے والے ذائقہ دار پانی کو نیچے دیے گئے اختیارات میں سے منتخب کرنا ہوگا۔ یہ میچ درست ہونے پر ہی کھیل زیادہ دیر تک چل سکے گا۔
خیال رہے کہ پانی پوری کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے گوگل نے اسے مزیدار لذیذ پانی سے بھرا ہوا خستہ خول قرار دیا ہے جس کے اندر آلو، چنے، مصالحہ، مرچیں بھری ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل نے پانی پوری کے مختلف ذائقوں کا بھی ذکر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 