Advertisement
Advertisement
Advertisement

مون سون سیزن میں سر کی چکنی جلد سے کیسے بچا جائے؟

Now Reading:

مون سون سیزن میں سر کی چکنی جلد سے کیسے بچا جائے؟
مون سون سیزن

مون سون سیزن میں سر کی چکنی جلد سے کیسے بچا جائے؟

خواتین ہو یا مرد بال اگر قرینے سے سجے ہوتو یہ آپ کی شخصیت کو متاثر کن بناتے ہیں۔ جس طرح موسم کا اثر آپ کی مجموعی صحت پر پڑتا ہے وہی سر کی جلد اور بالوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

موسم گرما اور مون سون سیزن میں ہوا میں نمی بڑھ جاتی ہے جو سر کی جلد کے قدرتی توازن میں خلل کا سبب بنتی ہے۔ اگرچہ مون سون کی بارشیں بہت ہی بھلی محسوس ہوتی ہیں لیکن یہ اپنے  ساتھ کچھ مسائل بھی لے کر آتی ہیں۔

ماہر ڈرمیٹالوجسٹ کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں جوایک عام مسئلہ جس کا زیادہ تر لوگوں کو سامنا ہوتا ہے وہ ہے سر کی جلد میں چکنائی کا جمع ہونا۔ ایسا سر دھونے کے ایک دن بعد ہی ہونے لگتا ہے۔ ماہرین اس ضمن میں کچھ اہم مشورے دیتے ہیں تاکہ اس مسئلے سے بچا جاسکے۔

صفائی کا خیال رکھیں

ایک ایسا شیمپو جو چکنائی کو دور کرنے کے لیے ہلکے کیمیکل سے تیار گیا ہو استعمال کریں اور نرمی سے بالوں کودھوئیں۔ مون سون کے دوران، سر کی جلد میں گندگی، پسینہ اور اضافی تیل زیادہ تیزی سے جمع ہوتا ہے۔

Advertisement

اس سے نمٹنے کے لیے، اپنے بالوں کو معمول سے زیادہ دھونے پر غور کریں، خاص طور پر اگر آپ کے سر میں تیل  یا چکنائی محسوس ہورہی ہے۔ تاہم، زیادہ دھونے سے گریز کریں، کیونکہ یہ سر میں ضروری چکنائی کو ختم کر سکتا ہے اور سروں میں خشکی کا باعث بن سکتا ہے۔

کنڈیشننگ

بالوں میں نمی کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کنڈیشننگ ضروری ہے۔ تاہم، سر پر کنڈیشنر لگانے کے بجائے بنیادی طور پر سروں پر توجہ دیں۔ ہلکا پھلکا، ہائیڈریٹنگ کنڈیشنر استعمال کرنے سے بالوں میں نمی فراہم کرنے خشک ہونے سے بچنے میں مدد ملے گی ساتھ ہی اسٹائلنگ مصنوعات سے پر ہیز کریں۔

ہائیڈرییٹ رہیں

دن بھر مناسب مقدار میں پانی پی کر اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ ہائیڈریشن سر کی جلد کی صحت کو برقرار رکھنے اور اضافی تیل کی پیداوار کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بال تراشیں

Advertisement

بالوں کو صحت مند رکھنے بالوں کے اسپلٹ اینڈز کو ترشنا نہایت ضروری ہے یہ مشق آپ کے بالوں کی مجموعی صحت اور ظاہری شکل کو بہتربنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر