Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ کینیڈا پہنچ گئی، 3 فائر فائٹرز ہلاک

Now Reading:

امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ کینیڈا پہنچ گئی، 3 فائر فائٹرز ہلاک

امریکہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ سرحد عبور کر کے کینیڈا پہنچ گئی جہاں آگ بجھانے والے 3 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔

کینیڈا میں جنگل کی آگ کے بدترین موسم سے نبردآزما ہونے کے دوران ایک تیسرا فائر فائٹر بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹر مغربی صوبہ برٹش کولمبیا میں فورٹ سینٹ جان کے قریب ڈونی کریک میں لگنے والی آگ پر قابو پاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

امریکی سرحد کے قریب صوبے کے مزید جنوب میں واقع ایک علاقے کو لوگ خالی کرا رہے ہیں کیونکہ آگ قابو سے باہر ہو چکی ہے، اور فائر فائٹرز کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کینیڈا میں اس وقت لگنے والی آگ کا ایک تہائی حصہ برٹش کولمبیا میں ہے۔

Advertisement

رواں سیزن میں اب تک کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے تقریبا تین کروڑ ایکڑ زمین کو جلا دیا ہے جو جنوبی کوریا یا کیوبا کے زمینی رقبے سے بھی زیادہ ہے۔

امریکہ کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن سے شروع ہونے والی آگ کینیڈا میں داخل ہونے کے بعد صوبے کے جنوب میں واقع قصبے اوسووس اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو ہفتے کی رات وہاں سے نکل جانے کے لیے کہا گیا تھا۔

قصبے کے لوگوں نے آگ لگنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ہیں۔

کینیڈا میں رواں ماہ ہونے والے مختلف واقعات میں دو دیگر فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے ہیں جو کینیڈا میں اب تک کا بدترین جنگلاتی موسم بن چکا ہے۔

چوتھا شخص، ایک ہیلی کاپٹر کا پائلٹ، جو ‘بالٹینگ’ آپریشن میں مدد کر رہا تھا، گزشتہ ہفتے ہمسایہ صوبے البرٹا میں ایک حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر