پنیر کی مختلف اقسام کس طرح تیار کی جاتی ہے؟
ڈیری سے تعلق رکھنے والی اس غذا کو اگر مکمل غذا کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، دنیا کے کئی ممالک میں پنیر کو روز مختلف انداز سے غذا میں شامل کیا جاتا ہے۔ اوراس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ اس کے روز یا ہفتے میں چاریااس سے زیادہ بارغذا کا حصہ بنانے سے انہیں حیرت انگیز فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پنیر کی کئی اقسام ہیں جو مختلف طریقوں سے تیار کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا ذائقہ بھی ایک دوسرے سے الگ ہوتا ہے۔
یہاں پر پنیر کی تیاری کے بارے بتایا جارہا ہے وہ انہیں کس طرح تیار کیا جاتا ہے۔
موزریلا چیز
یہ بھینس اور گائیں کے دودھ سے تیار کی جاتی ہے۔ اس طرح کی چیز کریم کی طرح کی ساخت لیے ہوتی ہے اسے ٹماٹر اور گرلڈ کی ہوئی سبزیوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
کیمیمبرڈ چیز
یہ چیزمخمل کی طرح بہت ہی نرم اور گائیں کے دودھ سے تیار کی جاتی ہے اسے عموماً اخروٹ اور ڈارک چاکلیٹ کے ساتھ ملا کر پیش کیا جاتا ہے۔
امریکن چیز
گائیں کے دودھ، دودھ کی چکنائی اور پروٹین سے تیار کی جانے والی یہ چیز ساخت میں قدرے نرم کریم کی طرح کی ہوتی ہے، یہ ڈبل روٹی، ٹماٹر اور دوسری بہت سے غذاؤں کوساتھ کھائی جاتی ہیں۔
چیڈرچیز
گائیں کے دودھ سے تیار کی جانے والی اس چیز کا ذائقہ کافی منفرد یعنی کچھ میٹھا اورکچھ نمکین ہوتا ہے اس کی ساخت کچھ بھربھری سی ہوتی ہے یہ سیب، چیریز، کریکرز کے ساتھ بہترین ذائقہ دیتی ہے۔
پارمیزن چیز
دودھ سے تیار کی جانے والی یہ ایک اور طرح کی چیز ہے جسے مختلف پکوانوں میں استعمال کیاجاسکتا ہے جیسے چکن اور سوپ وغیرہ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
