مرد حضرات میں کس طرح کی آواز انہیں خواتین کے لیے پرکشش بناتی ہیں؟
مرد حضرات کی بہت کی خوبیاں خواتین کو متاثر کرتی ہیں انہی میں آواز بھی شامل ہے تاہم حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گہری یعنی بھاری آواز لیکن دھیمے لہجہ رکھنے والے مرد حضرات محبت کے حوالے سے خوش نصیب ہوتے ہیں۔
ایسی آواز رکھنے والے مرد حضرات کو خواتین نہ صرف پسند کرتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ شادی بھی کرنا چاہتی ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اعلیٰ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کی علامت ہے، جو مردوں کو خواتین کے لیے زیادہ پرکشش بناتی ہے۔
یہ بات جاننے کے لیے کہ مرد حضرات کی کسی طرح کی آوازخواتین کے لیے انہیں پر کشش بناتی ہیں یوراگوئے کی یونیورسٹی آف ریپبلک میں ایک تحقیق کی گئی جس میں 101 مردوں اور 147 خواتین کی آواز کی ریکارڈنگ اور سوالنامے استعمال کیے گئے۔
اس تحقیق کے نتیجے جو بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق دھیمے لہجے والے افراد خواتین کے لیے زیادہ کشش کا باعث ہوتے ہیں جبکہ ان کی شادی شدہ زندگی بھی کامیاب ہوتی ہے۔
تاہم خواتین کی مختلف آوازیں اسی طرح مردوں کے لیے کشش کا باعث نہیں تھی۔
جرنل فرنٹیئرز ان سائیکالوجی میں ہونے والی اس تحقیق میں عورت کی آواز کا مرد حضرات کے حوالے پسند یا نہ پسند کا کوئی خاص فرق سامنے نہیں آیا۔
ہائی ٹیسٹوسٹیرون رکھنے والے مرد حضرات چونکہ بھاری آواز کے مالک ہوتے ہیں اسی لیے ان کی یہ خصوصیت ان کی طاقت کو ظاہر کرتی جس سے خواتین شادی کرنے پر خود کو کسی حد تک محفوظ تصور کرتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
