 
                                                      نواز شریف اور زرداری ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہوئی، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات نہیں ہوئی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات نہیں ہوئی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے، بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی تیار ہے، ہم کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے سب کو میدان ملنا چاہیے، استحکام پاکستان پارٹی کے دو لوگ حکومت کا حصہ ہیں، پیپلز پارٹی نے جدوجہد کی ہے اور کوئی نہیں روک سکتا۔
انھوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے90لاکھ افراد کیلئے کارڈ کا اجرا کرنے جارہےہیں۔ ریٹیلرکی جانب سےپیسوں کی کٹوتی کی شکایت موصول ہوئیں۔
وزیرمملکت نے کہا کہ سات اضلاع میں بی آئی ایس پی کیلئےاکاؤنٹس کھولے جائیں گے، بی آئی ایس پی کو ختم کرنےاورنام تبدیل کرنےکی کوشش کی گئی۔ 2008میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی بنیاد رکھی گئی، بی آئی ایس پی کے15سال مکمل ہونےپرکتاب شائع کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عالمی سطح پر بی آئی ایس پی کو سراہا گیا، بینظیربھٹونےخواتین کوبااختیاربنانےکیلئےیہ پروگرام شروع کیا۔ 45 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وینز آئیں گی جس کا افتتاح جلد ہوگا، غریب خواتین کو سپورٹ کرنے اقدامات کریں گے۔
انھوں نے کہا گزشتہ حکومت نے 9 لاکھ بی آئی ایس پی بینیفشریز کے کارڈ بلاک کئے، اس کے پیچھے ان کے کیا عزائم تھے نہیں معلوم، اڑھائی لاکھ کارڈز ان میں سے بحال کردیئے گئے ہیں اور باقی کا جائزہ لے رہے ہیں، کشمیر میں بھی ایک ایسی حکومت کو مسلط کیا گیا جو ڈیلیور نہیں کرسکی۔ گلگت بلتستان میں بھی پارٹی فیصلہ کرے گی۔
وزیرمملکت نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کی ڈگری جعلی ہے، ہم خیال یا فارورڈ بلاک کے ساتھ کیا طے کرنا ہے وہاں کی قیادت فیصلہ کرے گی، کشمیر میں بھی ہم نے اقتدار کیلئے نہیں بلکہ سیاسی استحکام کے لئے کوشش کی،
یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی بینیفشریز کیلئے اشیاء کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 