
پیٹ کی چربی کم والے چند غلط تصورات جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
صحت مند رہنے کے لیے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی صحت مند وزن کو برقرار رکھنا بھی اہم ہے، جب بھی وزن بڑھتا ہے اس کا اثر سب سے پہلے پیٹ کی چربی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
یہ بات توسب ہی جانتے ہیں کہ دنیا کی بڑی آبادی موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہے تاہم وزن کم نہیں ہوپاتا اور خصوصاً پیٹ کی چربی تو کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔ تاہم پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے حوالے سے کئی طرح کے غلط تصور پائے جاتے ہیں یہاں پر انہی کا ذکر کیا جارہاہے۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے صرف ورزش کافی ہے
ورزش پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددفراہم کرتی ہے، اگر آپ جنک فوڈ کو غذا میں شامل نہیں رکھتے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں توصحت بخش غذا، بھرپور نیند اور صحت من طرز زندگی پر توجہ دینا ہوگی۔
سبز چائے پیٹ کی چربی کو کم کرتی ہے
وزن کم کرنے والی ڈائٹ میں سبزچائے کا اضافہ بہترین ثابت ہوسکتا ہے مگر یہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں کسی جادو کی طرح کام نہیں کرتی۔ سبز چائے میٹابولزم کوتیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے لیکن یہ تنہا چربی کم کرنی کر سکتی۔
مختصر کھانے پیٹ کی چربی کم سکتے ہیں
کچھ لوگوں میں ہر دوسے تین گھنٹوں بعد تھوڑی مقدار میں غذا لینا پیٹ کی چربی کوکم کرسکتا ہے مگر سب لوگوں کے لیے طریقہ کارگر ثابت نہیں ہوتا۔ یہ کسی حد تک مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن یہ حتمی حل نہیں ہے۔
کم غذا پیٹ کی چربی کم کرتی ہے
کم کھانا نہیں بلکہ درست غذا فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ کیلوریز کی مقدار کام کرتی ہے لیکن ایسی صورت میں نہیں جب آپ جسم کی ضرورت سے کم کیلوریز لیتے ہیں۔ متوازن غذا استعمال کریں تازہ، بہترین اور میعاری کھانوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔
نہار منہ سیب کا سرکہ کام کرتا ہے
تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے میں سیب کا سرکہ کام کرتا ہے، مگر ایسی صورت میں جب آپ اس کے ساتھ صحت بخش غذا اور ورزش کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News