Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ سمانتھا بھی عالیہ اور نینتھارا کے نقشِ قدم پر چل پڑیں

Now Reading:

اداکارہ سمانتھا بھی عالیہ اور نینتھارا کے نقشِ قدم پر چل پڑیں
اداکارہ سمانتھا

اداکارہ سمانتھا بھی عالیہ اور نینتھارا کے نقشِ قدم پر چل پڑیں

اداکارہ سمانتھا نے بھی نینتھارا اور عالیہ کی طرح انڈسٹری سے بریک لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک اور نامور اداکارہ سمانتھا نے بھی لائم لائٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا ایک جرات مندانہ فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ سمانتھا ان دنوں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ خوشی کی شوٹنگ کر رہی ہیں بلکہ وہ راج اور ڈی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی سیٹاڈل ویب سیریز میں بھی کام کر رہی ہیں۔

جتنی تیزی سے شوٹنگ چل رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ سمانتھا کو اس ویب سیریز کے لیے بھاری تنخواہ مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سمانتھا کو فی فلم 4 سے 5 کروڑ روپے فیس ملتی ہے لیکن اس سیریز کے لیے 10 کروڑ تک فیس لینے کی بات کی جا رہی ہے۔

Advertisement

حال ہی میں اس ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہوئی ہے اور اس دوران انہوں نے انڈسٹری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سمانتھا روتھ پربھو اور ورون دھون کی فلم سیٹاڈیل ستمبر میں ایمیزون پرائم ویڈیو Amazon Prime Video پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے اداکارہ سمانتھا کا بریک لینے سے پہلے یہ آخری پروجیکٹ ہوگا  اور اس کے بعد وہ پوری توانائی کے ساتھ واپس آئے گی۔

اس سے قبل ایک اور نامور اداکارہ نینتھارا نے بھی لائم لائٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا ایک جرات مندانہ فیصلہ کیا تھا۔

ابتدائی طور پراداکارہ نے پربھودیوا سے شادی کے بعد فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 تاہم ایک مشکل بریک اپ اور میڈیا کی منفی توجہ کے بعد نینتھارا نے 2011 میں 11 ماہ کا بریک لیا تھا۔

Advertisement

 عالیہ بھٹ: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے 2017 میں جب بریک لیا تو بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔ اپنے کیریئر کے عروج پر ہونے کے باوجود عالیہ اپنی زندگی کے دیگر پہلوؤں کو تلاش کرنا چاہتی تھیں۔

اداکارہ نے انڈسٹری سے بریک کتھک ڈانس جیسی نئی مہارتیں سیکھنے کے لیا تھا۔

کام کے محاز کے لہاذ سے اداکارہ عالیہ نے اڑتا پنجاب، ہائی وے، رازی، گلی بوائے، گنگوبائی کاٹھیاواڑی، آر آر آر، اور برہمسترا جیسی کامیاب فلمیں دینا جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر