
روز مرہ کی عام غذا جو امراض قلب سے بچانے میں انتہائی مفید قرار
دنیا بھر میں غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے مختلف مراض جنم لے رہے ہیں ان ہی میں امراض قلب بھی شامل ہے، تاہم روزمرہ گھروں میں استعمال ہونے والی ڈیری مصنوعات اس مرض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔
یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج کے مطابق پوری چکنائی والی ڈیری مصنوعات بشمول پنیر، دہی، اور دودھ دل کے دورے، فالج اور دیگر امراض قلب کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔
یہ ان ماہرین کے حیران کن نتائج ہیں جنہوں نے ممکنہ شہری اور دیہی وبائی امراض صحت مند ڈائیٹ سکور کے نام سے غذائی درجہ بندی تیار کی۔
جوبھی قدرتی غذا آپ لیتے ہیں ان کی درجہ بندی چھ فوڈ گروپس میں کی جاتی ہے، پھل، سبزیاں، پھلیاں، گری دار میوے، مچھلی اور پوری چکنائی والی ڈیری یہ متوازن غذائیں امراض قلب کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔
ڈاکٹر اینڈریو مینٹے جو کہ اس مطالعہ کے مصنف اور کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد کم چکنائی اور سیر شدہ چکنائی کے درمیان فرق رکھتے ہوئے صرف کم چکنائی والی غذاؤں کو ترجیح دیتی ہے۔ اور ڈیری کی ایک دن میں دو سرونگ جو کہ پوری چکنائی پر مشتمل ہو کو صحت مند غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں ایک چارٹ پیش کیا ہے کہ متوازن غذا کو اس ترتیب سے خوراک میں شامل کیا جائے۔
پھل: روزانہ 2 سے 3 سرونگ
سبزیاں: روزانہ 2 سے 3 سرونگ
پھلیاں (پھلیاں، دال، مٹر): ہفتہ وار 3 سے 4 سرونگ
گری دار میوے: ہفتہ وار 7 سرونگ
مچھلی: ہفتہ وار 2 سے 3 سرونگ
ڈیری: روزانہ 2 سرونگ
اعتدال میں رہتے ہوئے مچھلی اور پوری چکنائی والی ڈیری مصنوعات امراض قلب کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس مطالعے کے لیے جو ڈیٹا استعمال کیا گیا ان میں پانچ براعظموں کے 21 ممالک کی عام آبادی کے 147,642 افراد شامل تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ دنیا میں غذائیت اور صحت کے نتائج کا اب تک کا سب سے متنوع اور اعلی، متوسط اور کم آمدنی والے ممالک سے کافی نمائندگی کے ساتھ واحد مطالعہ تھا۔
اس مطالعے میں تمام شرکاء کے غذائی چارٹ کا جائزہ لیا گیا کہ وہ قدرتی غذا کے چھ گرپس میں سے دن میں کس غذا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تاہم ایسے افراد جنہوں نے ڈیری مصنوعات کا دن میں دوبار استعمال کیا ان میں امراض قلب کے خطرات دیگر کی نسبت کم تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News