 
                                                      342 کا بیان قلمبند کرانےکیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کل عدالت میں طلب
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قراردیتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔
ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کو سات روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل نہیں دیے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق سماعت ختم کردیا تھا۔ عدالت نے صرف الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل پر فیصلہ سنایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل تین روز سے دلائل کے لیے وقت مانگ رہے تھے۔
عدالت نےدرخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو وقت دیا لیکن دلائل نہیں دیے گئے۔
وکیل گوہرعلی خان نے پیرتک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔
جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں، ان سے اس طرح کا رویہ نہیں توقع کیاجاسکتا۔ توشہ خانہ کیس پر ہر پاکستانی کی نظر ہے۔ توشہ خانہ کیس جب سے آیا، میری عدالت میں دیگر کیسز رک گئے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت 12 جولائی کو ہوگی۔ عدالت نے 12 جولائی کو کیس کی شہادتین طلب کر لیں۔
بیرسٹر گوہرکی میڈیا سے گفتگو
فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہرعدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سماعت کا موقع دینا تھا، ہم نے پیر کی تاریخ مانگی تھی، ہم استدعا کی کہ حق سماعت ہمارا حق ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کہا حق سماعت نہیں دیا تو جواب الجواب سن لیں، ہمارا جواب الجواب دلائل بھی نہیں سنا گیا، دلائل کے دس منٹ بعد فیصلہ دے دیا گیا، ہم فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 