
سپریم کورٹ؛ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری
سپریم کورٹ نےچیئرمین تحریک انصاف کو گرفتاری سے روکتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کال کرنے پرچیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش اورمؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کوساڑھے دس بجے طلب کیا تھا۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت چاہے تو چئیرمین پی ٹی آئی کے آنے تک دلائل کا آغاز کردیتا ہوں، جس پر جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ مقررہ وقت پرہی مقدمہ سنیں گے، کیس اپنی باری آنے پر معمول کے مطابق کال ہوا ہے۔
مقررہ وقت پرسماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئے اورجسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے سرنڈر کردیا۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔
جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ آج التوا کی درخواست آئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو آئندہ سماعت پر آنا ہوگا۔
سپریم کورٹ نے 7 اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتاری سے روک دیا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش کیلئے درکارہیں، جسٹس مظاہرنقوی نے استفسارکیا کہ کس بنیاد پرکہہ رہے ہیں کہ چئیرمین تحریک انصاف مطلوب ہیں؟؟
جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ مقدمہ میں تو التوا کی درخواست بھی آئی ہیں، کیا چئیرمین تحریک انصاف تفتیش کیلئے مطلوب ہیں؟
چئیرمن تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے، اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات تھی۔
سابق وزیراعظم کی پیشی پر وکلا کی بڑی تعداد بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں موجود تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News