Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اس بیج کو ہر روز غذا میں شامل رکھیں

Now Reading:

بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اس بیج کو ہر روز غذا میں شامل رکھیں
بیج

بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اس بیج کو ہر روز غذا میں شامل رکھیں

صحت مند رہنے کے لیے ماہرین متوازن غذا کا مشورہ دیتے ہیں جس میں تمام پھل، سبزیاں، گوشت،  پھلیاں، ڈرائی فروٹس کے ساتھ بیج شامل ہیں۔  بیجوں کی بھی بہت سی اقسام ہے تاہم ان میں سب سے صحت بخش سورج مکھی کے بیج ہیں۔

سورج مکھی کے بیج میں ایسے تمام صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو بیماریوں سے بچاؤاور صحت کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سپ فوڈ کا درجہ حاصل ہے۔

اس میں کئی طرح کی حل پزیر اور غیر حل پزیر چکنائیاں ،کاربو ہاؤڈریٹ، فائبر، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ، پروٹین، وٹامن ای، وٹامن بی 6، کیلشییم،آئرن، میگنیشییم، فاسفورس، پوٹاشییم ، زنک، کاپراور میگنیز پائے جاتے ہیں ۔ اسی لئے ماہرین غذائیت اسے خوراک میں شامل رکھنے پر زور دیتے ہیں ۔

مزاج کو بہتر بنائیں

موڈ اگر رہتا ہے خراب اور نیند بھی نہیں آتی تو آج ہی سے سورج مکھی کے بیج کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں اور مزاج کے ساتھ نیند کو بھی بہتر کریں ، کیونکہ اس میں موجود میگنیشییم دماغ میں سیروٹنین کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے جس سے نیند اور مزاج دونوں بہتر ہو جاتے ہیں۔

Advertisement

بیماریوں سے تحافظ فراہم کرے

سورج مکھی کے بیج میں کئی طرح کے منرلز اور وٹامنز کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے اسی وجہ سے کئی طرح کی بیماریوں جیسے عارضہ قلب، سرطان اوربلند فشارخون(بلڈ پریشر) سے بچاءواور خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ اور ساتھ ہی وزن کم کرنے اور ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں ۔

حاملہ خواتین کے بہترین غذابھی اور دوا بھی

اگر آپ ماں بننے کے خواہش مند ہیں یا امید سے ہیں دونوں صورتوں میں یہ بیج آپ کے لئے ایک متوازن غذا ثابت ہو گی ۔ یہ زنک ،فلوٹ اور وٹامن ای حاصل کرنے ایک موءثر ذریعہ ہے جبکہ وٹامن ای حاملہ خواتین کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے ۔

جلد کی صحت کے ضامن

اس میں موجود وٹامن ای جلد کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، جھریوں سے پاک جلد کا خواہش مند اس کو کھانے کے ساتھ اپنی عادت بنا لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر