
باربی ڈول کی طرح زندگی گزارنے والی حقیقی باربی گرل
بار بی ڈول کسے پسند نہیں، بچپن میں تقریباً تمام ہی بچیاں نہ صرف اس گڑیا کی طرح بننا چاہتی تھی بلکہ اس کی طرح کی زندگی گزارنے کا خواب بھی دیکھتی جہاں گڑیا سے منسلک ہر شے گلابی ہوتی تھی تاہم موجودہ زمانے بھی ایک حقیقی باربی ڈول ہے جس کا نام کیٹی ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں باربی ڈول پر بننے والی فلم کے ریلیز ہونے کے بعد خواتین میں بار بی کی طرح بننے اور نظر آنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اور ہر روز ہی مختلف اداکارائیں باربی ڈول بنی تصاویر شیئر کر رہی ہوتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ رجحان رواں برس فیش انڈسٹری پر چھایا ہوا ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 18 کیٹی لوڈے کو موجودہ زمانے کی بار بی گرل کہیں تو بے جانہ ہوگا، وہ باربی کی طرح نہ صرف گلابی لباس پہنتی ہیں اور ان کے کمرے میں رکھی ہوئی تمام اشیاء اور ذاتی استعمال کی تمام چیزیں یہاں تک ان کی گاڑی بھی گلابی رنگ کی ہے۔
ان کے پاس سو زیادہ اصلی برانڈ کی باربی ڈول ہیں، بچپن میں ان کی والدہ اور دیگر افراد ہمیشہ انہیں سالگرہ پر بار بی ڈول تحفہ میں دیا کرتے تھے کیٹی کو اسی وجہ سے گلابی رنگ کا لباس بے حد پسند تھا وہ خود بھی اسی رنگ کا لباس پہنتی تھی اپنی گڑیا بھی وہی پہناتی تھی۔
18 سالہ کیٹی لوڈے نے بار بی کے مشہور کردار کو اپنانے کے بعد اپنی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو بھی ماڈل بنایا، وہ 100 سے زیادہ باربی اور براٹز گڑیا کی مالک ہیں، اور سر سے پاؤں تک گلابی رنگ کے کپڑے پہنتی ہیں، اپنے سونے کے کمرے اور یہاں تک کہ اپنی کار کو بھی اسی رنگ میں سجایا ہوا ہے، تاہم وہ اپنی اس انفرادیت سے کسی قدر خوف زدہ ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ گلابی رنگ کا یہ جنون ان کے شریک حیات کی تلاش میں رکاوٹ نہ بن جائے کیونکہ مرد حضرات اس طرح کے لباس اور زندگی گزارنے والی لڑکی کو پسند نہیں کرتے۔
کیٹی کا خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ ایسے ساتھی کو چاہتے ہیں جو ہر طرح کے رنگ کے لباس پہنتے ہیں جب کہ وہ بچپن سے مکمل طور پر باربی کا روپ اپنائے ہوئے ہے اور ان کی یہ انفرادیت ہی رکاوٹ بن رہی ہے۔
واضح رہے کہ کیٹی کپڑے کے کاوبار سے منسلک ہے اوران کا اپنا برانڈ ہے۔ کیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام محدود ایڈیشن کی گڑیا ہیں جیسے ڈریم ویڈنگ باربی اور جو گلابی کار کے ساتھ آئی تھی انہوں نے ہمیشہ گریا کوبھی گلابی لباس پہنایااور خود بھی پہنا۔
کیٹی کی ماں بیٹی کے جنون دیکھا اور ہمیشہ انہیں گلابی کپڑے لاکر دیئے، کیونکہ انہیں بھی گلابی رنگ پسند تھا۔ لیکن جیسے جیسے کیٹی بڑی ہوئیں، تب انہوں نے دوسرے رنگ کے لباس کو بھی پہہنا شروع کیا، جب وہ چھٹی جماعت میں تھی، تو کیٹی نے اپنے انداز کو سفید ٹی شرٹس، سفید جوتے اور جینز سے تبدیل کیا لیکن یہ بار بی کی نسبت ایک بے حد سادہ سا انداز تھا اور وہ اس لباس میں خود بااعتماد اور آرام دہ محسوس نہیں کررہی تھی کیونکہ ان میں کیٹی کے پسندیدہ گلابی رنگ کی کمی تھی۔ تاہم اسکول مکمل ہونے کے بعد انہوں نے پھرباربی کا گلابی رنگ پہننا شروع کردیا ہے جس کے بعد انہیں اپنی ذات مکمل محسوس ہوئی۔ یہاں تک کہ کیٹی نے میک اپ میں بھیگلابی رنگ کا انتخاب کیا جس کے بعد ان کا اعتماد بڑھ گیا کیونکہ اس طرح انہیں ان کی انفرادیت واپس مل گئی۔
کیٹی اب صرف گلابی رنگ کے کپڑے پہنتی ہے اور ہر ماہ اپنی تنخواہ سے ایک معقول رقم مختلف فیشن آئٹمز پر خرچ کرتی ہے۔کیٹی جب بھی خریداری کے لیے باہر جاتی ہیں تو صرف گلابی رنگ کی چیزوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیں۔
کیٹی کی والدہ ، 55 سالہ ایلیسن کو بھی یہ رنگ بہت پسند ہے، لیکن وہ زیادہ تر “بیبی پنک” پہننے کا انتخاب کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر کو بھی بڑے پیمانے پر گلابی رنگ میں سجایا ہوا ہے۔
22 جولائی کو سینما گھروں میں آنے والی آنے والی “باربی” فلم کے ساتھ، کیٹی نے اپنی کار کو نیلے گلابی رنگ میں پینٹ کرادیا۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں گلابی کار کی بہت ضرورت تھی، جبکہ کار کے تمام کور اور اندرونی حصے گلابی ہیں اور وہ مستقبل میں پوری کار کو گلابی پینٹ کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News