
کارتک آریان فلم چندو چیمپئن کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار
بالی وڈ اداکار کارتک آریان ہدایت کار کبیر خان کی اگلی فلم چندو چیمپئن کی کل سے شوئٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ اداکارہ شردھا کپور اور کارتک آرین ہدایت کار کبیر خان کی اگلی فلم چندو چیمپئن میں ایک دوسرے کے مدمقابل کام کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق کبیر اور ساجد شردھا کو لیڈنگ لیڈی کے طور پر کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
کارتک اور شردھا کو آخری بار لو رنجن کی فلم تو جھوتھی میں مکار میں اسکرین پر ایک ساتھ دیکھے گئے تھے جس میں اداکار نے کیمیو کیا تھا تاہم چندو چیمپیئن ان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔
ساجد اور شردھا کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اداکارہ اس کردار کے لیے ’پرجوش‘ ہیں۔
فلم کی شوٹنگ چھ ماہ میں مکمل کی جائے گی، جس میں VFX عناصر کے لیے پوسٹ پروڈکشن کے لیے کافی وقت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News