 
                                                      موسم گرما میں آنکھوں کو انفیکشن سے بچانے میں مددگار طریقہ
ہر موسم کا کچھ نہ کچھ اثر آپ کی صحت پر ضرور پڑتا ہے اور جسم کے وہ حساس اعضاء جو ان موسم کا براہ راست سامنا کرتے ہیں زیادہ متاثر ہوتے جیسے کہ جلد، بال اور آنکھیں۔ موسم گرما میں آنکھوں کے کئی انفیکشنز جنم لینے لگتے ہیں جیسے آنکھوں سے پانی بہنا اور سرخ ہوجانا۔
دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس موسم میں جلد اور بالوں کی حفاظت پر خاص توجہ دیتی ہے تاہم اس موسم میں آنکھوں کی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں آنکھوں میں پانی آنے اور آنکھوں کے سرخ ہونے جیسے مسائل عام ہیں اس کی وجہ گرم موسم ہے جو آنکھوں کے ٹشو کو متاثر کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اس موسم میں تیز دھوپ اور گرمی میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔
باہر جاتے وقت دھوپ کا چشمہ یعنی سن گلاسز کا استعمال ضرور کریں، دن میں تین سے چار بار آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ اگر آپ کو آنکھوں میں کوئی مسئلہ محسوس ہو تو معالج سے رابطہ کریں خود سے کوئی بھی دواڈالنے سے گریز کریں۔
ٹھنڈا پانی فائدہ مند ہے
ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھونے سے بھی آنکھوں کا تناؤ کم ہوتا ہے۔ یہ آنکھوں کی جلن اور لالی کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ صبح و شام ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھونے کی کوشش کریں۔ بچے کو اس بات کی تاکید کریں کہ وہ بھی ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو بار بار دھوئیں اس طرح آپ آنکھوں کے مسائل سے بچے رہے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 