
سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے 397 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پہلی اننگ میں عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 بنا کر آئی لینڈرز کے خلاف 397 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کولمبو ٹیسٹ: محمد رضوان کی سرفراز احمد کے کنکوژن متبادل کے طور پر ٹیم میں شمولیت
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے تیسرے دن 178 رنز پر اپنی اننگ کا آغاز کیا۔ قومی بیٹر عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 201 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
قومی ٹیم کے 563 رنز کے مجموعے میں آغا سلمان کی شاندار سنچری بھی شامل تھی جنہوں نے 148 گیندوں پر 15 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 132 رنز بنائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 39 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل نے 57 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے انہوں نے 14 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان 37 رنز بنا کر اور آغا سلمان 132 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ میچ کے ابھی دو دن باقی ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 3 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News