
یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روس کے میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ گرجا گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ روس کے فضائی حملے میں متعدد بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے اور اوڈیسا کے سب سے بڑے گرجا گھر کو شدید نقصان پہنچا۔
یوکرین کے بندرگاہی شہر اوڈیسا پر روسی میزائل حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک، 19 زخمی اور آرتھوڈوکس گرجا گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اوڈیسا کے گورنر اولیگ کیپر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ اتوار کو ہونے والے فضائی حملے میں زخمی ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
اولیگ کیپر نے کہا کہ شہر کے اسپتالوں میں چودہ افراد کو داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے تین بچے تھے۔
اولیگ کیپر نے مزید کہا کہ حملے میں چھ مکانات اور اپارٹمنٹ کی عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔
اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے سمندری راہداری معاہدے سے دستبرداری کے بعد روس گزشتہ ایک ہفتے سے اوڈیسا اور یوکرین کی دیگر خوراک برآمد کرنے والی تنصیبات پر تقریبا روزانہ سے دباؤ ڈال رہا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ نے اتوار کے روز ٹیلی گرام پر کہا کہ روس نے اوڈیسا پر انتہائی درست اونیکس میزائل اور سمندر سے ساحل تک مار کرنے والے کالیبر کروز میزائل داغے ہیں۔
شہر کی فوجی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں کا ایک اہم حصہ تباہ کر دیا ہے، جن میں اسکندر بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔
فوجی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسکو سے منسلک یوکرینی آرتھوڈوکس چرچ (یو او سی) کے اسپاسو-پریوبرازنسکی کیتھیڈرل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انتظامیہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ اوڈیسا کی سرپرستی کرنے والی مدر آف گوڈ کی کاسپیروفسکا آئیکون کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News