
اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کچھ جگہ پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش نگر پارکر82، ڈہلی 80، اسلام کوٹ 59،چھاچھرو41، ڈپلو 11، مٹھی 07، کراچی ( ڈی ایچ فیز 23، جناح ٹرمینل 13 ، فیصل بیس 14، یونیورسٹی روڈ ، اولڈ ائیرپورٹ 10، گلشن معمار 08، کورنگی 05، قائد آباد ، گلشن حدید 03،سعدی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن 03، ناظم آباد، نارتھ، کراچی، صدر 01)، بدین 25،میرپورخاص 10، ٹھٹہ، سانگھڑ 02، پنجاب: ناروال 31، بہاولنگر 14، لاہور ( ائیرپورٹ05 (،کشمیر:مظفرآباد (ائیرپورٹ، سٹی 06) ،گڑھی دوپٹہ 03، گلگت بلتستان: گوپس، گلگت 04، بگروٹ، ہنزہ 03، خیبر پختونخواہ :کاکول 21، سیدو شریف 15 بالاکوٹ، تخت بھائی 11،کالام09، پٹن 05، پارہ چنار اور بالائی دیر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News