Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، احتجاج کے دوران پولیس لاٹھی چارج سے بی جے پی رہنما ہلاک

Now Reading:

بھارت، احتجاج کے دوران پولیس لاٹھی چارج سے بی جے پی رہنما ہلاک

بھارتی شہر پٹنہ میں احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج سے بی جے پی کے رہنما ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے جہان آباد ضلع کے جنرل سکریٹری کی موت پولیس لاٹھی چارج میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پٹنہ میڈیکل کالج ہاسپٹل کے حکام نے بتایا کہ جسم پر کوئی بیرونی چوٹ نہیں تھی۔

بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹنہ میں پولیس نے پارٹی کارکنوں کو بہار اسمبلی کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے، واٹر کینن کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں اس کے ایک لیڈر کی موت ہوگئی۔

یہ مارچ نتیش کمار کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے “بدعنوانی” کے خلاف پارٹی کی طرف سے منعقد بڑے پیمانے پر احتجاج کا حصہ تھا۔

Advertisement

پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ لاٹھی چارج اور دیگر اقدامات ضروری ہو گئے تھے کیونکہ مظاہرین نے ان پر پتھر اور لال مرچ پاؤڈر پھینکا تھا۔

پٹنہ میڈیکل کالج ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ نے بی جے پی لیڈر کی موت کی تصدیق کی لیکن اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں لایا گیا تھا اور ان کے جسم پر کوئی بیرونی زخم نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پوسٹ مارٹم سے ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ وجے سنگھ نے بہار کے لوگوں کے حقوق اور انہیں انصاف دلانے کے لئے اپنی جان قربان کردی۔ نتیانند رائے  کے مطابق ریاست نے لاٹھی چارج کا حکم دے کر بربریت کا مظاہرہ کیا اور آنسو گیس کے استعمال کی اجازت دی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ حکومت کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور کارکن سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جو مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر