
کیا چیٹ جی پی ٹی بچوں کی بہترپرورش میں مددگارثابت ہوسکتا ہے؟
بچوں کی بہترپرورش والدین کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے جسے وہ بخوبی انجام دیتے ہیں، تاہم بعض اوقات ان کی تربیت اور پرورش میں ایسا مقام بھی آتا ہے جہاں انہیں کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ مسئلے کو بہتر طریقے سے حل کر سکیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں دنیا بھر میں انقلابی ایجاد مصنوعی ذہانت جسے اے آئی کہاجاتا ہے کو ہر شعبے میں استعمال کیاجارہا ہے اور یہ کسی حد تک بہت سے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے انہیں میں چیٹ جی ہی ٹی بھی شامل ہے۔
تاہم والدین بچوں کی بہتر پرورش کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟ ایک
ایک ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے والدین نے اس بات پر زوردیا ہے کہ آپ بچوں کو سلانے سے لے کر ان کی سالگرہ کی پارٹیوں کی منصوبی بندی تک اور ان کو کسی موضوع کے بارے آگاہ کرنے سے لے کر ہوم ورک کرانے تک چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے سکتے ہیں۔
اٹلانٹا کی 31 سالہ سیلیا کوئلین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی سے آپ کئی طرح کے کام لے سکتے ہیں یہ انتہائی مددگار ہے۔ یہ آپ کے مسئلے کو جان کر فوراً ہی حل پیش کردیتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی رات میں بچوں کو سلانے کے لیے سنائی جانی والی کہانی بنانے میں حیرت انگیز یہ یہ آپ کے بچے کے نام سے ایک خوبصورت کہانی بناکر آپ کے سامنے پیش کردے گا۔
آپ اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے زندگی کا ایک ایسا سبق بھی تیار کر سکتے ہیں جسے سن بچے بہت سیکھ سکتے ہیں آپ بچے سے یہ بھی پوچھ سکتے ہیں وہ کس طرح کی کہانی سننا چاہتا ہے اور اس میں کیا بننا چاہتا ہے۔ اس طرح ان کی تربیت بھی ہوتی رہے گی۔
مزید براں چیٹ جی پی ٹی ایک بہترین پرسنل اسسٹنٹ بھی بنا سکتا ہے – خاص طور پر جب آپ سفر اور سالگرہ کی پارٹیوں جیسے کاموں کی منصوبہ بندی کر رہے ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News