Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم گرما میں کھیرے کھانے کے ان فائدوں سے واقف ہیں

Now Reading:

موسم گرما میں کھیرے کھانے کے ان فائدوں سے واقف ہیں
کھیرے

موسم گرما میں کھیرے کھانے کے ان فائدوں سے واقف ہیں

کھیرا ایک انتہائی صحت بخش سبزی ہے جو ساراسال آسانی دستیاب ہوتی ہے۔ اسے سلاد کا اہم ترین جز کہاجائے تو بے جانہ ہوگا۔ ویسے اسے ہر موسم کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے تاہم موسم گرما میں اس کی افادیت کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

کھیرے میں 95 فیصد پانی ہوتا ہے۔ اگرغذائیت کے اعتبار سے بات کی جائے تو اس میں کیلوریز میں بہت کم ہوتی ہے جبکہ یہ وٹامن کے، پوٹاشیم اور میگنیشیم کی تھوڑی مقدار فراہم کرتا ہے۔

موسم گرما میں اس کا استعمال ایک جانب تو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، دوسری جانب یہ صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددفراہم کرتا ہے۔ کھیرے کو چھلکوں سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیو نکہ اس کے چھلکوں میں بھی کئی طرح کے وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔

اسے سلاد کے علاوہ سینڈ وچ برگراور دہی میں ملا کر بھی استعمال کیاجاتا ہے جو ان کی غذائیت کے ساتھ ذائقہ کو بڑھا دیتا ہے۔

کھیرے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور ضروری غذائیت جہاں اسے ایک صحت بخش سبزی بناتی ہے وہی یہ جلد کی صحت کا بھی ضامن ہے۔

Advertisement

سورج کی تمازت کو کم کرنے میں کھیرے سے بہتر کوئی متبادل نہیں اسے متاثرہ جلد پر لگائیں یہ جلد کی سوجن کو کم کر کے آرام پہنچائے گا۔

کھیرا ہڈیوں کا بھی  محافظ ہے اس میں موجود وٹامن کے ہڈیوں میں کیلشیم کو بہتر طور پرجذب کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر