Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئیڈن میں توہین قرآن پر بغداد کے گرین زون میں سیکڑوں افراد کی حملے کی کوشش

Now Reading:

سوئیڈن میں توہین قرآن پر بغداد کے گرین زون میں سیکڑوں افراد کی حملے کی کوشش

سوئیڈن میں توہین قرآن کی مذموم کوشش پر عراقی شہر بغداد کے گرین زون میں سیکڑوں افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کوپن ہیگن میں انتہائی دائیں بازو کے ڈنمارک کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اطلاعات کے بعد مظاہرین جمع ہو رہے ہیں۔

بغداد میں سینکڑوں افراد نے شہر کے گرین زون میں گھسنے کی کوشش کی ہے جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے اور عراقی حکومت کی نشستیں موجود ہیں۔

ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے ایک روز قبل دائیں بازو کے ایک گروپ کی جانب سے قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی اطلاعات کے ردعمل میں سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کی علی الصبح تقریبا ایک ہزار مظاہرین کو منتشر کر دیا تھا۔

مظاہرین نے بااثر عراقی شیعہ مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر کی حمایت میں نعرے لگائے، جن کے ہاتھوں میں قائد کی تصاویر اور ان کی تحریک سے وابستہ جھنڈے تھے۔

Advertisement

مظاہرین میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے جو ’ہاں قرآن کے لیے ہاں‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے گرین زون کی طرف جانے والے جمہوریا پل کو بند کر دیا جس کی وجہ سے مظاہرین ڈنمارک کے سفارت خانے تک نہیں پہنچ سکے۔

غیر ملکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بغداد میں دن کے آخر میں ایک اور احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کے میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہائی دائیں بازو اور انتہائی قوم پرست گروپ ڈانسکے پیٹریاٹ نے کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کا ایک نسخہ اور عراقی پرچم نذر آتش کیا اور اس تقریب کو فیس بک پر لائیو اسٹریم کیا۔

کوپن ہیگن میں پیش آنے والے واقعے کے ردعمل میں عراقی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک اور جمہوریہ عراق کے پرچم کے خلاف بدسلوکی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر