
سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار
بالی وڈ اداکارہ شنایا کپور ساؤتھ فلم انڈسٹری میں فلم ‘وروشابا’ سے اپنا ڈیبیو کریں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم پروڈیوسر ایکتا کپور نے شنایا کو فلم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تاہم فلم ‘وروشابا’ میں شنایا کپور، روشن میکا کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔
اس حوالے سے اداکارہ شنایا کپور نے کہا کہ فلم میں تمام بڑے نام شامل ہیں اور اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے اداکارہ شنایا کا کہنا تھا کہ میرا کردار ایسا ہے جو کوئی بھی نوجوان اداکار کرنا چاہے گا، یہ کردار مجھے اپنے کیریئر میں بہت جلدی مل گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News