
کیا آپ اس ملک کانام جانتے ہیں جس کی آبادی صرف 5 افراد پر مشتعمل ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ’سی لینڈ‘ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’سی لینڈ‘ نامی یہ خودساختہ ملک انتہائی وسیع و عریض سمندر کے عین درمیان واقع ہے۔
یہ ملک شمالی سمندر میں دوسری جنگ عظیم کے ایک پرانے پلیٹ فارم پر واقع ہے۔
’سی لینڈ‘ ایک بحری جہاز سے بھی چھوٹا ہے جس کا سائز تقریباً 0.004 کلومیٹراسکوئر کے برابر ہے۔
سی لینڈ اپنی چھوٹی آبادی اور محدود رسائی کی وجہ سے دیکھنے کے لیے ایک منفرد جگہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ اس ملک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدہ ویزے کا اجراء کروانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ2015 میں کئے جانے والے سروے کے مطابق سی لینڈ کی آبادی 5 افراد پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News