صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا بے حد ضروری ہے ساتھ ہی جسم میں مختلف وٹامنز اور منرلز کا تناسب بھی بہترہونا نہایت اہمیت رکھتا ہے اسی میں زنک بھی شامل ہیں۔
زنک ایک ایسا منرل ہے جو جسم کے کے لیے سب سے زیادہ ضروری سسمجھاجاتا ہے۔ اگر اس کو متوازن مقدار میں حاصل نہ کیا جائے یا جسم میں اس کی کمی واقع ہو جائے تو کئی امراض جنم لینے لگتے ہیں، کیونکہ یہ سب سے پہلے آپ کے مدافعتی نظام متاثرکرتا ہے۔
جب انسان کا مدافعتی نظام متاثر ہو جائے تو بہت ساری موسمی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مدافعتی نظام کی کمزوری کی وجہ سے مجموعی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ جسم میں زنک کی مقدار کا توازن برقرار رہنا ہر حال میں ضروری ہوتا ہے۔
زنک کی کمی قوتِ مدافعت کو متاثر کرتی ہے۔ جب آپ باقاعدگی کے ساتھ زنک کا استعمال کرتے ہیں تو پھر مدافعتی نظام کے سیلز بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں، جب کہ زنک کی کمی واقع ہونے سے یہ سیلز متاثر ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ زنک کے استعمال سے جسم کے آکسی ڈیٹو دباؤ میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ جب کہ بوڑھے افراد زنک استعمال مختلف اقسام کی انفیکشنز کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
اگر جسم میں زنک کی کمی ہوتو زخم تیزی سے مندمل نہیں ہوپاتے ایسا عموماً ذیابیطس میں ہوتا ہے تاہم زنک کی کمی بھی اس پر اثر انداز ہوتی ہے۔
زنک کا استعمال آنکھوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر باقاعدگی کے ساتھ ہر روز زنک کو اسی گرام مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ جبکہ اس کی کمی بینائی کو متاثر کرتی ہے۔
ایکنی جِلد کی ایک عام بیماری ہے جو کہ دنیا کی تقریباً نو فیصد آبادی کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بھی زنک کی کمی کی وجہ سے جنم لیتی ہے۔ ایکنی کے علاج کے لیے زنک کا استعمال بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
زنک کی کمی کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض میں شدت آ سکتی ہے۔جو لوگ زنک کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ان میں ان لوگوں کی نسبت بلڈ شوگر لیول کم ہوتا ہے جو زنک استعمال نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کا سامنا کرنے والی حاملہ خواتین میں بھی زنک کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
