Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی اپنی سیاست کے نتیجے میں ایکسپوز ہو چکے ہیں، احسن اقبال

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی اپنی سیاست کے نتیجے میں ایکسپوز ہو چکے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی سیاست کے نتیجے میں ایکسپوز ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے نارووال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ معاشی حلقوں میں ختم ہو چکی تھی، ہم نے پاکستان کو اس تباہی کے گڑے سے نکالا ہے جس میں خان صاحب پاکستان کو پھینک گئے تھے۔

  انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے حکومت نے سخت فیصلے کئے عالمی مالیاتی حلقوں میں ساکھ کو بحال کیا ہے، چین کی طرف سے  2018 کے بعد پہلی بڑی سرمایہ کاری چشمہ فائو نیوکلیئر پاور پلانٹ میں  ساڑھے تین ارب ڈالر کی پاکستان آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملک کو کسی قسم کی مہاز آرائی کی ضرورت نہیں ہے ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے، ملک کے سیاسی استحکام کو برقرار رکھا جائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی سیاست کے نتیجے میں ایکسپوز ہو چکے ہیں،9 مئی کا واقع قوم کے ذہنوں سے بھلایا نہیں جا سکتا۔

Advertisement

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب آئے گے اور انتخابی مہم میں حصہ بھی لیں گے کیونکہ سب کو معلوم ہو گیا ان کو جھوٹے کیس میں نااہل کیا گیا، ایک مانیٹرنگ جج لگایا گیا کہ جس کی نگرانی میں  نیچے کی عدالتیں ان کے خلاف فیصلے دیں، وہ سازش کے تمام کردار اب خود گواہی دے چکے ہیں۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی جماعتوں کے سربراہان آپس میں اتفاق رائے سے فیصلے کرتے آئے ہیں، اگلے الیکشن میں ہر جماعت اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر