Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردوں میں 30 برس کے بعد کن 4 بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

Now Reading:

مردوں میں 30 برس کے بعد کن 4 بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟
مردوں

مردوں میں 30 برس کے بعد کن 4 بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

صحت زندگی ہے تاہم عمر بڑھنے کے ساتھ اس میں کمی آنے لگتی ہے اسی طرح مرد حضرات میں 30 برس کے بعد چند امراض کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے۔

ایک وقت تھا جب لوگ 60 برس عمر میں بھی صحت مند رہتے تھے اور اس کے بعد انہیں بیماریاں لاحق ہوتی تھی، لیکن اب کم عمری میں ہی کئی بیماریاں ہونے لگتی ہیں، خاص طور پر مرد حضرات اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ مرد پر گھر کی تمام تر معاشی زمہ داریاں ہوتی ہے اوروہ گھر کی باگ ڈور سنبھالتے اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے وہ اپنا خیال رکھنا بھول جاتے ہیں۔ ایسے میں کئی بیماریاں مردوں کو گھیر لیتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق 30 سال کی عمر کے بعد مردوں میں ان 4 بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم یہ بیماریوں کونسی ہیں اور ان کی علامات کیا ہوتی ہیں جانتے ہیں۔

 امراض قلب اور بلڈ پریشر

ماہرین صحت کے مطابق مردوں کو امراض قلب کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ ان میں یہ مرض اب کم عمری میں ہی ہونے لگا ہے ساتھ ہائی بلڈ پریشربھی بہت عام ہوتا جارہا ہے کیونکہ بلڈ پریشر کا بڑھنا امراض قلب کا سبب بنتا ہے۔ ایسے میں دل کی صحت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ اس کے لیے کھانے پینے کی عادات کو تبدیل کیا جائے اور صحت بخش اور متوان غذا کے ساتھ روزانہ ورزش کرنا بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کواس طرح کے مسائل کا سامنا ہے تو فوری چیک اپ کرائیں۔

Advertisement

ذیابیطس

دنیا بھر ذیابیطس ایک وبا کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ذیابیطس خراب طرز زندگی اور جینیاتی وجوہات کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ آج کل 30 سال کی عمر کے بعد مردوں میں اس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ شہری علاقوں میں صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ ایسے میں مردوں کے لیے بڑھاپے میں شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے۔ اس کے لیے اچھی خوراک لیں، ذہنی دباؤ سے بچیں اور روزانہ ورزش کرنے کو معمول بنالیں۔

بے چینی اور ڈپریشن

دیگر بیماریوں کی طرح ذہنی امراض میں بھی تیزی بڑھتے جارہے ہیں، بے چینی اور ڈپریشن میں اضافہ ہورہا ہے۔ کام کا تناؤ ہو یا ذاتی زندگی کا کوئی مسئلہ، یہ سب ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مرد پریشانی اور ڈپریشن کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ یہ بیماریاں جسم کے لیے بھی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ مرد اپنی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ اگر کوئی دماغی مسئلہ درپیش ہے تو ماہر نفسیات سے علاج کروائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر