
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والا میچ بھی ایک دن پہلے کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول میں ایک اور تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والا میچ بھی ایک دن پہلے کرائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ 12 اکتوبر کو ہونا تھا جسے اب 11 اکتوبر کو کرائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کی بجائے 14 اکتوبر کو کروانا چاہتا ہے
پاک بھارت میچ کی تاریخ کی تبدیلی کی وجہ نوارتری تہوار ہے جس کی وجہ سے بھارتی حکومت کو احمد آباد میں انتظامات میں دشواری آرہی ہے۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو پریکٹس ڈے دینے کیلئے سری لنکا والا میچ ایک قبل کروانے پر مجبور ہوگئی ہے۔
پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز سے کھیلنا ہے
سری لنکا کے خلاف دوسرا میچ 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں شیڈولڈ ہے
تبدیل شدہ متوقع شیڈول میں اب پاکستان سری لنکا کے خلاف 11 اکتوبر کو حیدر آباد میں کھیلے گا
بھارت کے خلاف14 اکتوبر کو پاکستان اپنا تیسرا میچ احمد آباد میں کھیلے گا
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News