Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویٹر کے ستائے ہوئے صارفین اب تھریڈز سے بھی نالاں

Now Reading:

ٹویٹر کے ستائے ہوئے صارفین اب تھریڈز سے بھی نالاں
تھریڈز

ٹویٹر کے ستائے ہوئے صارفین اب تھریڈز سے بھی نالاں

میٹا نے حال ہی میں ٹویٹر کے متبادل کے طور پر تھریڈ نامی ایپ لانچ کی تھی جسے ٹویٹر کا تازہ ترین حریف سمجھا جارہا تھا اس ایپ نے اپنے لانچ ہونے کے پہلے سات گھنٹوں کے اندر 10 ملین سے زیادہ صارفین حاصل کر لیے تھے تاہم اب یہ تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ تھریڈز ایک ٹیکسٹ پر مبنی سوشل میڈیا ایپ ہے جو میٹا کے مقبول فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام سے جڑی ہوئی ہے جبکہ اسے ٹویٹر کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ تھریڈز کے آدھے صارفین اب اس ایپ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد میٹا کے سی اے او مارک زگربرگ خاصے پر امید تھے کہ تھریڈز ٹویٹرکی یقیناً حریف ثابت ہوگی۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 7 جولائی تک تھریڈز کے یومیہ متحرک صارفین کی تعداد 49 ملین تک پہنچ گئی تھی تاہم  14 جولائی بعد یہ تعداد کم ہوکرآدھی یعنی 23.6 ملین رہ گئی۔

Advertisement

اسی دوران ایلون مسک کی ملکیت والے ٹوئٹر کے 14 جولائی کو تقریباً 107 ملین صارفین تھے۔

پچھلے ہفتے، زکربرگ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کی ایپ 5 جولائی کو لانچ ہونے کے بعد سے 100 ملین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے۔ تاہم اب وہ خاموش ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اب بہت ہی کم لوگ نہ صرف تھریڈز پر لاگ ان ہو رہے ہیں، بلکہ وہ اس ایپ پر بہت ہی کم وقت گزار رہے ہیں، یعنی اگر ایپ پر ٹھہرنے کا دورانیہ دیکھا جائے تو یہ 7 جولائی کو 21 منٹ تھا 14 جولائی کو یہ کم ہوکرصرف چھ منٹ رہ گیا ہے، جبکہ اس کے برعکس ٹویٹر صارفین کے گزارے ہوئے وقت کا دورانیہ کل وقت کا اوسط تقریباً 25 منٹ تھا۔

مسک پہلے تھریڈز کو ٹویٹر کا حریف سمجھ رہے تھے تاہم 14 جولائی کے بعد، انہوں نے ایک گراف ٹوئٹ کیا جس کا عنوان تھا: “پلیٹ فارم کے استعمال میں ہفتے کے دوران 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ طے کرنا ابھی قبل از وقت ہے کہ تھریڈزایپ کامیاب ہوگی یا ناکام۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر