
جلد کے کھلے مسامات کوکم کرنے میں مددگار طریقے
عمر بڑھنے کے ساتھ جلد میں لچک کم ہونے لگتی جس کے نتیجے میں جلد ڈھیلی ہوکر جھریوں کا سبب بنتی ہے ساتھ ہی ڈھیلی جلد کی وجہ مسامات بھی کھل جاتے ہیں۔
ایک خاص عمر کے بعد مسامات کھلنے لگتے جو جلد پر برے معلوم ہوتے ہیں تاہم متوازن غذا اور جلد کو جواں رکھنے والے ماسک کا استعمال کر کے جلد کی لچک اور چمک بڑھا کر مسامات کے سائز کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ یہاں پر چند طریقے بتائے جارہے ہیں جواس ضمن میں کار گر ثابت ہوں گے۔
ایکسفولیٹ
ہفتے میں دوبار ایکسفولیٹ کرنا جہاں جلد پر جمی گرد کو صاف کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے وہی یہ مسامات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آئس کیوب
یہ طریقہ جلد کو ٹائٹ کرنے میں بے حد مفید ہے، اس مقصد کے لیےبرف کو کسی بھی کپڑے میں لپیٹ کر چہرے پر مساج کریں اس طرح کھلے مسامات بھی کم ہوجائیں گے۔
ملتانی مٹی
کھلے مسامات کو کم کرنے میں ملتانی مٹی حیرت انگیز کام کرتی ہے، ساتھ ہی یہ چکنی جلد کو نارمل کر کے مسامات کو کم کرنے مددفراہم کرتی ہے۔
چہرہ دھونا
دن میں دو بار ہلکے کیمیکل والے کلینزر سے چہرے دھوئیں یہ مسامات میں گرد اور چکنائی کو صاف کر کے مسامات کو بند ہونے سے بچائے گا اس طرح کوئی بھی ماسک بہتر کام کرے گا۔
شکر کا اسکرب
یہ اسکرب مسامات کو کم کرمیں معاون ثابت ہوتا ہے اس اسکرب کے استعمال سے مسامات میں جمی میل کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے اس طرح مسامات کھلے رہتے ہیں۔
سن اسکرین
اگر آپ کے مسامات کھلے ہوئے ہیں تو سن اسکرین لگانا اپنا معمول بنالیں، اور اسے ہر دو سے تین گھنٹے بعد دہرائیں یہ عمل ماسات کو کم کرنے میں حیرت انگیز ہے۔
ایلوویراجیل
اپنے اسکن کیئر میں ایلوویرا جیل کو ضرور شامل رکھیں یہ جلد کے کھلے ہوئے مسامات سے لے کر تمام مسائل کو حل کرنے میں بہترین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News