پرانے کپڑے اور جوتوں کی مرمت کروا کر بونس حاصل کریں
اب پرانے کپڑے سلوانے اور جوتوں کی مرمت کروانے پر کتنا بونس ملے گا؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس نے دلچسپ اسکیم متعارف کروادی۔
اس اسکیم کے تحت جوتوں کی مرمت کرنے پر 7 یورو اور پھٹے ہوئے کپڑے سلوانے پر 10 سے 25 یورو بونس دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس اسکیم کا اطلاق اس سال اکتوبر سے ہوگا۔
اس حوالے سے فرانسیسی وزیر مملکت برائے ماحولیات برینگرے کولیارڈ نے گزشتہ روز پیرس کے فیشن کے لیے مشہور علاقے لا کیسرین کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سلائی ورکشاپس میں کام کرنے والوں اور جوتے گانٹھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کپڑوں اور جوتوں کو ضائع ہونے سے بچانا بھی ہے۔
خاتون وزیر نے ورکشاپس میں سلائی کا کام کرنے والوں اور جفت سازوں سے کہا کہ وہ اس کام سے منسلک ہوجائیں، تاکہ ماحول کی بہتری کے ساتھ فیشن کو ایک نیا انداز بھی دیا جاسکے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی شہری ہر سال 7 لاکھ ٹن کپڑے پھینک دیتے ہیں، جس میں سے دو تہائی کو لینڈ فل سائٹس پر ڈال دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
