
سیکیورٹی فورسز نے ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کےعلاقے ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ، آپریشن میں 5 دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: انگوراڈہ میں فائرنگ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں زخمی ہونے والے 5 فوجی جوان دوران علاج شہید ہوگئے جس کے بعد آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بلوچستان اور پاکستان کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News