Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر کی ترقی پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

گوادر کی ترقی پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر کے امور اور مسائل کے جائزہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ متعلقہ حکام نے اجلاس کو گوادر کے ترقیاتی امور اور مسائل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فری ٹریڈ زون کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کے لئے کمپنسیشن میں اضافہ کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں پرانی آبادی کے 84 ماہی گیروں کے گھروں کی سیٹلمنٹ کی تصیح کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر ماسٹر پلان کے تحت سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیۓ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی جامع پالیسی بنائی جائے جبکہ ہاؤسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مقامی آبادی کے حقوق اور اختیارات کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا جبکہ مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیکر ترقیاتی عمل میں شراکت دار بنایا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوادرکی ترقی پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ہماری حکومت نے گوادر کو ٹیکس فری ڈسٹرکٹ کا اسٹیٹس دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نےمزید کہا کہ امید ہے کہ وفاقی حکومت بھی جلد وفاقی ٹیکسوں کی چھوٹ دیگی ، اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انکا اعتماد حاصل کرنا ہے۔

گوادر سے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی ،سینیٹر کہدہ بابر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری بلدیات ،سیکریٹری مواصلات، سیکریٹری پی ایچ ای چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی ,ڈی جی جی ڈی اے کمشنر مکران ڈی سی گوادر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر