
لاہورہائیکورٹ کے دوججز کی پرویزالہی کے کیس کی سماعت سے معذرت
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جیل میں سہولیات فراہمی کے لیے درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں نگران حکومت پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،ائی جی جیل خانہ جات،جیل سپریٹینڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار78 سالہ اور دل کے عارضہ میں مبتلا ہے، طبی مسائل کے باوجود انہیں گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی اہلیہ نے اس بابت رجوع کیا تھا، جیل حکام نے سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا تھا،جیل میں ائیر کنڈیشنڈ سمیت کوئی سہولت مہیا نہیں کیا جا رہی۔
پرویزالٰہی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت جیل میں سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرے، عدالت سہولیات فراہمی کے جائزہ کے لیے کمیشن تشکیل دے اورکمیشن کو جیل میں ہفتہ وار دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News