فردوس شمیم نقوی ودیگر کیخلاف کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے2 اگست تک ملتوی (فائل فوٹو)
اے ٹی سی کراچی میں فردوس شمیم نقوی و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے 2 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات میں عبوری چالان جمع کروایا جاچکا ہے، ملزمان کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ ہائی کورٹ سے ضمانتوں پر فیصلہ آنے تک درخواستوں پر کارروائی روکی جائے۔
شجاعت علی خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی کا نام مقدمات میں نہیں ہے، ایک کینسر کے بزرگ مریض کو 70 دن سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔
عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 اگست تک ملتوی کردی۔
فردوس شمیم نقوی نے عدالتی احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے 9 کلو وزن کم ہوگیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ میرا نام نامعلوم افراد کی فہرست میں ڈالنا زیادتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت اس وقت کھیل کھیل رہی ہے، پہلے نو مئی کا ایک بلبلہ بنایا تھا اب سائفر کے نیا بلبلہ بنایا گیا۔ سائفرکے معاملے پرحکومت کا شکر گزار ہوں۔ سائفر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ ہمارا تھا۔ ہمیں بتایا جائے کیا ڈونلڈ لو نے ہمارے ایمبیسیڈر سے بات کی تھی یا نہیں؟
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مراسلے میں جو کچھ لکھا تھا وہ سفیر نے لکھا تھا یا چیئرمین پی ٹی آئی نے؟؟ دنیا بھی میں امریکا سازشیں کرتا رہتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک میں پاپولیریٹی 80 فیصد ہے۔
فردوس شمیم نقوی سے سوال کیا گیا کہ آپ کا کب تک پریس کانفرنس کا ارادہ ہے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ غالب نے کہا تھا جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد۔۔۔۔ پر طبیعت ادھر نہیں آتی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
