
موسم گرما کے اثرات سے بچنے کے لیے ان قدرتی الیکٹرولائٹس کا استعمال کریں
وطن عزیز میں موسم گرما اپنے عروج پر ہے۔ ماہرین صحت اس موسم میں پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ جسم میں قدرتی نمی کو برقرار رکھا جاسکے۔ تاہم اس موسم میں جسم میں پانی کے ساتھ کئی نمکیات کی بھی کمی ہونے لگتی ہے جس کے لیے ماہرین الیکٹرولائٹس مشروبات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
الیکٹرولائٹس بنیادی طور پر ایسی نمکیات ہیں خاص طور پر نمک میں موجود آئن۔ یہ اس لیے اہم ہیں کیونکہ ان کی موجودگی میں دل، پٹھے اور اعصابی خلیے برقی تحریکوں کو لے جانے اور خلیے کی جھلیوں میں دوسرے خلیات تک وولٹیج کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مزید برآں، جب کسی کو اسہال، قے یا ڈائریہ ہوتا ہے یا پھر فلو کی شکایت ہوتی ہے تو ایسی صورت میں جسم میں موجود الکٹرولائٹس کم ہوجاتے ہیں اور اس کمی کو دور کرنے کے لیے فوری انرجی ڈرنک کی ضرورت ہوتی ہے۔
ساتھ ہی ایسے افراد جو باقائدگی سے ورزش کرتے ہیں پسینہ زیادہ بہنے کی صورت میں الیکٹرولائٹس خاص طور پر پوٹاشیم اور سوڈیم کھو دیتے ہیں۔
بازار میں دستیاب ایک عام انرجی ڈرنک میں جو اجزاء موجود ہوتے ہیں ان میں پانی، سائٹرک ایسڈ، ڈیکسٹروز، سوڈیم کلورائیڈ، سوڈیم سائٹریٹ، پوٹاشیم سائٹریٹ اور قدرتی ذائقے شامل ہیں۔
جبکہ دیگر اسپورٹس ڈرنکس میں دیگر نقصان دہ اجزاء جیسے شکر، برومیٹڈ سبزیوں کا تیل اور مصنوعی رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔
یوں تا بازار میں کئی طرح کے الیکٹرولائٹس ڈرنکس دستیاب ہیں تاہم کچھ قدرتی غذائیں اور جوس ایسے ہیں جن میں ان نمکیات کی کمی کو دور کرنے بھر پور صلاحیت موجود ہے۔
یہاں پر چند ایسے ہی قدرتی الیکٹرولائٹس کا ذکر کیا جارہا ہے جس کا استعمال آپ کو اس موسم میں تازہ دم رکھے گا۔
ناریل کا پانی
ناریل کا پانی سب سے مزیدار قدرتی الیکٹرولائٹس میں شمار کیا جاتا ہے اور جو آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ یہ کیلوریز میں کم لیکن پوٹاشیم، میگنیشیم اور سوڈیم سے بھرپور ہوتا ہے۔
تربوز
تربوز میں اٹھانوے فیصد پانی ہوتا ہے جو مختلف وٹامنز سے بھر پور ہوتا ہے یہی وجہ ہے یہ موسم گرما جسم کو ہائیڈریٹ رکھتاہے اور ساتھ ہی جسم کے لیے ضروری الیکٹرولائٹس بھی فراہم کرتا ہے۔
کھیرااور پودینے کا پانی
سادے پانی میں کھیراور پودینہ شامل کر کے ایک مزیدار اور فرحت بخش الیکٹرولائٹس درنک تیار کیا جاسکتا ہے جو فوری توانائی بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
ہربل آئس ٹی
ہربل آئس ٹی بھی فوری نمکیات بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف ذائقہ میں بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کی تیاری بھی نہایت آسان ہے۔ اس میں شہد کا اضافہ کر کے اس کی افادیت کو کئی گنا بڑھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News