Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ انصاری نے اپنی رنگت کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

Now Reading:

بشریٰ انصاری نے اپنی رنگت کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا
بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے اپنی رنگت کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی رنگت کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

 اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ بچپن میں بہن بھائیوں کے مقابلے میری رنگت سانولی تھی جس کی وجہ سے گھر والے مجھے ’ کلو‘ کہہ کر پکارتے تھے۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میری بہنیں پریوں کی طرح لگتی تھیں، لاہور میں لبرٹی مارکیٹ جاتیں تو ان کے رشتوں کی لائنیں لگ جاتی تھیں جبکہ میری والدہ بالکل انگریز لگتی تھیں بس ایک میں ہی تھی جو کالی لگتی تھی۔

شوبز انڈسٹری میں دوستی  پر بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ بہروز سبزواری میری سہیلی ہے، اس کے ساتھ دُنیا بھر میں شوز کیے۔

مزید پڑھیں:

Advertisement

https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/02/219857/

اداکارہ نے بتایا کہ میں 16 برس کی عمر میں بہت دُبلی پتلی ہوتی تھی۔

  بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اور اداکارہ سنبل  کے انتقال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی برس تک والدہ سے سنبل بن کر ٹیلی فون پر باتیں کرتی تھی،میری اور سنبل کی آواز اور انداز گائیکی مماثلت رکھتی تھی۔

سینئر اداکارہ نے مزید بتایا کہ شادیوں میں شرکت سے خوف آتا ہے، بےنظیر بھٹو، نازیہ حسن اور بانی متحدہ کی شادی میں شریک نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے بتایا کپہ مجھے ملکہ ترنم نور جہاں کی نقل کرکے بہت اچھا لگتا ہے،  ان کے انتقال کے بعد ان کی فیملی سے ان کی استعمال کی ہوئی ساڑھی لی، جو میں اب بھی پہنتی ہُوں۔

واضح رہے اختتام میں اداکارہ  بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ساڑھی پہننے کا جنون ہے،  اتنی ساری ساڑھیاں ہیں کہ ان کو فروخت کرکے بیرون ملک فلیٹ لے سکتی ہوں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر