Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ملزم کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

Now Reading:

گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ملزم کی گرفتاری پر انعام کا اعلان
گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ

گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ملزم کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

گلستان جوہرمیں خاتون کوہراساں کرنے کے معاملے پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری پرانعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرکراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کوانعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پولیس حکام نے اوباش ملزم کی نیم واضح تصویربھی جاری کردی اور کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری پر 2لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدد کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، شہری 03325837242 اور 03202069590 پر فون کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب ملزم کی گرفتاری پولیس کےلیےبڑاچیلنج بن گئی۔ پولیس نےتاحال کہاں تفتیش کی؟بول نیوزنےپتالگالیا۔

Advertisement

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نےپانچ روزمیں علاقے کی 97ماسیاں کےبیانات قلمند کرلیے، علاقے کے چوکیداروں سمیت 31 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ علاقے میں نصب 190سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سےبھی پولیس ملزم کاتاحال سراغ نہیں لگاسکی، کچھ فوٹیج میں راہگیرمتاثرہ خاتون کےقریب سےملزم کوگزرتےدیکھاگیاہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ایک فوٹیج میں متاثرہ خاتون کوجنرل اسٹورپرکھڑےدیکھاگیا۔ جنرل اسٹورپرموجودگی کےدران راہگیرخاتون نےملزم کی جانب متعددباردیکھا۔

تفتیشی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فوٹیج سےشبےہےکہ متاثرہ خاتون ملزم کوجانتی ہو۔ فرارملزم گلستان جوہرکاہی رہائشی معلوم ہوتاہے۔ تحقیقات کےلیےپولیس کی تین ٹیمیں متحرک ہیں۔ لیڈی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر