Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئے کہ موٹاپا آپ کی دماغی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

Now Reading:

جانئے کہ موٹاپا آپ کی دماغی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
دماغی صحت

جانئے کہ موٹاپا آپ کی دماغی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

صحت مند جسم میں ہی ایک صحت مند دماغ پرورش پاتا ہے تاہم بڑھتا وزن اور موٹاپا جہاں جسمانی صحت کو متاثر کرتا ہے وہی دماغی کار کردگی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

دماغی صحت کے عالمی دن کے موقعے پر ایک نیورولوجسٹ کا کہنا ہے کہ موٹاپا دماغ کی صحت اور اس کے افعال کو کیسے متاثر کرتا ہے نہ صرف یہ جاننا بلکہ کچھ عادات جو اس ضمن میں مفید ثابت ہوتی اپنانا بھی ضروری ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ موٹاپا دنیا بھر میں ایک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، 1970 کی دہائی کے بعد سے موٹاپے کی شرح تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے، جس سے یہ عالمی سطح پر صحت کا ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔

موٹاپا جسم میں چربی کے بہت زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے جنم لیتا ہے ساتھ یہ امراض قلب، ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔تاہم یہ دماغی افعال کو بھی متاثر کرتا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ موٹاپا دماغی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔

آپ  کی دماغی صحت کا تعلق آپ کے طرز زندگی سے ہے کہ وہ کس طرح کی ہے اگر آپ دن کازیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ غیر صحت مند وزن میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔ مختلف اعضاء پر موٹاپے کے بہت سے مضر اثرات ہوتے ہیں۔

Advertisement

 سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ

موٹاپا کبھی کبھار پورے جسم میں دائمی سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ  کا باعث بنتا ہے۔ یہ عمل دماغ کو بھی متاثر کر سکتا ہے اور ان کا تعلق نیورونل نقصان اور دماغی فعال میں خلل سے ہے۔

ہارمونل عدم توازن اور دماغی افعال

موٹے لوگوں کے ایڈیپوز ٹشو کئی ہارمونز اور سگنلنگ مالیکیولز پیدا کرتے ہیں جنہیں ایڈیپوکائنز کہتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ہارمونز، جیسے لیپٹین اور اڈیپونیکٹین، بھوک، میٹابولزم اور توانائی کے توازن کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم، موٹاپا ہارمونل عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔

موٹاپا علمی افعال کو متاثر کرتا ہے

متعدد مطالعات میں موٹاپا اور علمی فعل کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اگرچہ درست طریقہ کار کو پوری طرح سے سمجھا نہیں گیا ہے، لیکن اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ موٹاپے کا تعلق علمی کارکردگی بشمول توجہ، یادداشت اور انتظامی افعال میں کمی سے ہے۔

Advertisement

دماغی امراض میں اضافہ

موٹاپا نیوروڈیجینریٹیو بیماریوں جیسے الزائمر اور پارکنسنز کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے سے وابستہ ہے۔ جبکہ یہ جسم میں سوزش اور انسولین مزاحمت کی وجہ بھی بنتا ہے۔

دماغی صحت کو کیسے بہتر کیا جائے

آپ موٹاپے اور دماغی صحت کے درمیان اس اہم تعلق کے بارے میں جان چکے ہیں، تو اب ضرورت اس امر کی ہے آپ صحت مند وزن کو برقرار رکھیں اور وزن کو بڑھنے سے روکیں۔ تاہم طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاکر یہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔

متوازن غذا

متوازن، کیلوری پر قابو پانے والی اور غذائیت سے بھرپور غذا کو خوارک میں شامل کریں، جس میں مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں، ہرطرح کا اناج، پروٹین اور صحت مند چکنائیاں شامل ہوں۔ پروسیسرڈ فوڈز اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں۔ مزید برآں غذا کو آہستہ اور چبا کر کھائیں۔

Advertisement

باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی انجام دیں

ماہرین کے مطابق صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لیے ہفتے میں کم از کم 150 سے 300 منٹ تک قلبی سرگرمیاں کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ آپ تیز چہل قدمی، جاگنگ یا ٹینس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

زیادہ بیٹھنے سے گریز کریں

طویل بیٹھنے سے گریز کریں اور اگر بیٹھنا بھی مقصود تو اس دوران وقفہ لیں اور اپنے روزمرہ کے معمولات میں نقل و حرکت کو شامل کریں۔

ہائیڈریٹ رہیں

لوگ اکثر پانی پینے کی اہمیت کو بھول جاتے ہیں۔ اور بعض اوقات، پیاس کو بھوک سمجھ لیا جاتا ہے۔ یہ غیر ضروری کیلوری کی مقدار کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے دن بھر وافر مقدار میں پانی پینے کو اپنا معمول بنا لیں۔

Advertisement

اسٹریس سے دور رہیں

تناؤ کم کرنے کی تکنیکوں کو اپنائیں جیسے مراقبہ، یوگا، سانس لینے کی مشقیں،  ساتھ اسٹریس کی صورت میں زیادہ کھانے سے بھی پرہیز کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر