Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچی نے اسکول کی چھٹی کئے بغیر 50 ممالک کی سیر کیسے کی؟

Now Reading:

بچی نے اسکول کی چھٹی کئے بغیر 50 ممالک کی سیر کیسے کی؟
بچی

بچی نے اسکول کی چھٹی کئے بغیر 50 ممالک کی سیر کیسے کی؟

بھارتی نژاد برطانوی 10 سالہ ادیتی ایک دن بھی اسکول کی چھٹی کئے بغیر 50 ممالک کی سیر کرنے میں کامیبا ہو گئیں۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق ادیتی کے والدین نے اپنی بیٹی کی تعلیم کا حرج کئے بغیر اپنی بیٹی کو دنیا گھما دی۔

ادیتی کے والدین برطانیہ میں مقیم ہیں اور دونوں اکاؤنٹنٹ ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی دنیا گھومے اور دنیا کے مختلف علاقوں کی ثقافت سے آشنا ہو اور اس کی تعلیم کا نقصان بھی نہ ہو۔

تاہم اس خواہش کو پورا کرنے کی خاطر وہ سال بھر میں تقریباً 20 ہزار پاونڈ کی رقم سیاحت پر خرچ کرتے ہیں اور اس بات کا خیال رکھتے ہیں۔

خیال رہے ادیتی کے والدین بیٹی کے اسکول کی موسم گرما کی چھٹیاں اور سرکاری تعطیلات کے مطابق پہلے سے منصوبہ بندی کر لیتے ہیں تاکہ بچی کی تعلیم کا نقصان نہ ہو۔

Advertisement

اس حوالے سے ادیتی کے والدین نے بتایا کہ وہ اکثر ادیتی کو جمعہ کو اسکول سے لے کر سیاحت کے لئے نکل جاتے ہیں اور اتوار کی رات گئے یا پھر پیر کی صبح سویرے واپس آتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ادیتی کے اسکول کی چھٹی نہ ہو۔

واضح رہے کہ ننھی طلبہ کے والدین کے مطابق ادیتی نے 3 برس کی عمر سے دنیا گھومنے کے اس سفر کا آغاز جرمنی سے کیا تھا اور اب تک یورپ کے تمام ممالک کے علاوہ تھائی لینڈ، نیپال اور سنگاپور سمیت 50 ممالک بھی گھوم چکی ہے اور ادیتی کا پسندیدہ ملک جارجیا، آرمینیا اور نیپال ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر