Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم خان کا بیان آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

اعظم خان کا بیان آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان

اعظم خان کا بیان آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اعظم خان کا بیان آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ میڈیا میں اعظم خان کا بیان زیربحث ہے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈرامے بازی سامنے آ چکی ہے، میڈیا میں اعظم خان کا بیان زیربحث ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سیاستدانوں کی بے توقیری کی گئی، سائفر کے نام پر سادہ کاغذ لہرانے کی فلم سب نے دیکھی، اداروں کو ذاتی مقاصد کے لیے کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اعظم خان کا سکندرِ اعظم کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے، جیسے مکڑی جال بن کر حصار بناتی ہے اعظم خان نے بھی ویسا ہی کیا۔ قوم کو من گھڑت، منفی بے بنیاد پروپگینڈا کا شکار بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں ملے گا تو لوگ متنفر ہوں گے، اعظم خان کا بیان آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں اداروں کے خلاف سازش ہوتی رہی ہے۔

Advertisement

پورے گینگ کو آرٹیکل چھ کے تحت کٹہرے میں لایا جائے، سائفرڈراما عوام کو گمراہ کرنے کا ایجنڈا تھا، اعظم خان کے روڈ میپ نے پاکستان کو عدم استحکام کے راستے پر ڈالا، ملک سے غداری کرنے والوں کو آئنی شکنجے میں لایا جائے۔

عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے تو نمائندوں کے خلاف ری ایکشن ہوگا، پی ٹی آئی کے دور میں بیڈ گورننس کے چرچے تھے، اداروں کے خلاف بدگمانیاں پیدا کی گئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر