Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے مداحوں کا ٹام کروز پر فلم پٹھان کے سین کاپی کرنے کا الزام

Now Reading:

شاہ رخ خان کے مداحوں کا ٹام کروز پر فلم پٹھان کے سین کاپی کرنے کا الزام
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کے مداحوں کا ٹام کروز پر فلم پٹھان کے سین کاپی کرنے کا الزام

مشہور زمانہ فلم سیریز مِشن امپاسبل کی نئی فلم ’مشن امپاسیبل 7 کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے اس فلم کے کچھ سین پر کاپی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگ خان کے مداحوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم ’مشن امپاسیبل 7 کے ٹریلر کے کچھ سین فلم پٹھان سے کاپی کیے گئے ہیں۔

بھارتی مداحوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہالی ووڈ کے سُپر اسٹار ٹام کُروز کی نئی فلم سیریز مِشن امپاسیبل 7 میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی تقل کی گئی ہے۔

مداحوں نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ مشن امپاسیبل 7 میں ٹام کروز کا ٹرین اسٹنٹ بھارتی فلم پٹھان سے کاپی کیا گیا ہے جو ان کے خیال میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ایک سین سے ملتا جلتا ہے۔

Advertisement

تاہم ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرین ٹوٹے ہوئے پل سے گرتی ہے، جس کی وجہ سے ہیرو کو ایک کھائی میں چھلانگ لگانی پڑ جاتی ہے جیسا کہ ہم نے فلم پٹھان میں دیکھا تھا۔

تاہم اس فلم کے فائنل شاٹ میں بھی ٹام کروز کو اپنی زندگی بچانے کیلئے ایک آہنی پول سے لٹکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ فلم کا یہی منظر فلم پٹھان کے اس منظر کی عکاسی کرتا ہے کہ جس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان چلتی ٹرین میں روسی گارڈز سے لڑتے ہیں اور پھر اسی طرح کے انداز میں گرتی ہوئی ٹرین سے لٹک کر موت کے منہ میں جانے سے بچ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بہت سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں مناظر کے ساتھ ساتھ موازنہ کے لیے مختلف زاویوں سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر