Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ اور بلوچستان کی انڈسٹری کے لیے بری خبر

Now Reading:

سندھ اور بلوچستان کی انڈسٹری کے لیے بری خبر

سندھ اور بلوچستان کی انڈسٹری کے لیے بری خبر سامنے آگئی، سوئی سدرن کی نااہلی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگی آر ایل این جی خریدنا پڑے گی۔

 ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں یو ایف جی نقصان کی وجہ سے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل کیلئے جون میں 12.71 ڈالر کے مقابلے میں قیمت کم ہوکر 12.64 ڈالر ہوئی جبکہ ایس ایس جی سی کے لیے جون میں12.94 ڈالر کے مقابلے میں قیمت بڑھا کر 13.13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

کمپنی فنا نشل رپورٹ کے مطابق2020-21 میں ایک ارب 90 کروڑ منافع دینے والی کمپنی کو صرف ایک سال میں 8 سے 10 ارب روپے خسارے کا خدشہ ہے، 2021 -22 کے ابتدائی 9 ماہ میں 5 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوچکا ہے۔

کمپنی فنا نشل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 ماہ میں یو ایف جی بھی 2 فیصد اضافے سے 19 فیصد کی بلند ترین شرح پر آگئی ہے۔ مالی خسارے،گیس چوری اور ضائع ہونے سے 2021 -22 کا خسارہ 8 سے 10 ارب رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر