Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونان کشتی سانحہ کو روکا جاسکتا تھا، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ 

Now Reading:

یونان کشتی سانحہ کو روکا جاسکتا تھا، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ 

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یونان کشتی سانحہ کو روکا جاسکتا تھا۔ 

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بحیرہ روم میں خطرناک کشتی سانحے کو رونما ہونے سے بچایا جاسکتا تھا، جس میں سیکڑوں پاکستانی تارکین وطن جاں بحق ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے افراد اور حکومتی حکام کے انٹرویوز پر مبنی 38 صفحات کی رپورٹ میں یونانی حکام کے اس دعوے پر بھی شکوک کا اظہار کیا گیا کہ ان کے کوسٹ گارڈز مسافروں کو بچانے میں ناکام رہے کیونکہ انہوں نے مدد لینے سے انکار کر دیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ کشتی ایڈریانا بحیرہ روم کے گہرے مقام کے قریب ڈوبی، جس میں 600 افراد سوار تھے، کشتی نے اپنے آخری 15 گھنٹوں میں اوسطاً 2.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کم از کم 34 میل کا فاصلہ طے کیا۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے موٹرسائیکل کے مکینک حسیب الرحمٰن نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ آخری روز کشتی کا انجن متعدد بار فیل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  کشتی کے انجن نے 11 جون کو تقریباً 5 گھنٹے کے لیے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد 12 جون کی رات کو بھی انجن فیل ہوا تھا،  اس رات کی آوازیں اور یادیں جب تک میں زندہ رہوں گا مجھے ستائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر