
بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد اور اخراج میں اضافہ
بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد اور اخراج میں اضافہ ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 73،408 کیوسک جبکہ اخراج 48،983 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے چناب میں خانکی بیراج پر پانی کی آمد 59،384 کیوسک جبکہ اخراج 52،090 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 64،584 کیوسک جبکہ اخراج 42،584 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے پری مون سون کی وجہ سے دریائوں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News