
بالی وڈ میں اقربا پروری پر ارشد وارثی کا سخت ردے عمل
بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کا بھی اقربا پروری کے حوالے سے شدید ردے عمل سامنے آ گیا۔
اداکار ارشد وارثی نے بالی وڈ انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں کہا کہ اگر عام اداکار کی فلم ناکام ہوجائے تو وہ برباد ہوجاتا ہے۔
ارشد وارثی نے کہا کہ بالی وڈ میں اقربا پروری انتہائی افسوس ناک ہے، لیکن ہم کر بھی کیا سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اداکاروں کا ایک طبقہ ایسا ہے جسے دوسرے طبقے سے خصوصی رعایت مل رہی ہوتی ہے۔
اداکار ارشد نے کھل کر اُن اداکاروں کی بات کی جن کا پہلے سے فلم انڈسٹری سے تعلق ہے۔
کیونکہ اگر ان کی ایک آدھ فلم ناکام ہو بھی جائے تب بھی انہیں فلموں میں کام مل جاتا ہے۔
ارشد وارثی نے مزید کہا کہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کا انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر ایسے لوگوں کی ایک فلم بھی ناکام ہوجائے تو وہ برباد ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’تیرے میرے سپنے‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے ارشد وارثی نے ’ہوگی پیار کی جیت‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘، ’لگے رہو منا بھائی‘، ’گول مال سیریز اور ’عشقیا‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News