میتا کی نئی ایپ
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد میٹا نے ٹوئٹر کا متبادل پلیٹ فارم متعارف کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق میٹا کمپنی کی تیار کردہ ایپ ’تھریڈز‘ ، ایپل ایپ اسٹور پر پری آرڈر کے لیے دستیاب تھی لیکن اب اسے انسٹاگرام سے منسلک کردیا گیا ہے۔
نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ کے لانچ ہونے کے فوری بعد مارک زکربرگ نے پہلی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تھریڈز میں خوش آمدید‘۔ انہوں نے کہا کہ ’تھریڈز‘ کے لانچ ہونے کے بعد صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنالیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے بارے میں میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔
Advertisement✨ Threads is here – a new app where you can share updates and join convos ✨
Use your @Instagram account to log in and get started https://t.co/cv2aapebmM
— Meta Newsroom (@MetaNewsroom) July 5, 2023
سوشل میڈیا پر اس ایپ کو ’ٹوئٹر کِلر ایپ‘ بھی کہا جارہا ہے، کیونکہ خیال کیا جارہا ہے کہ مذکورہ ایپ کے لانچ ہونے کے بعد ٹوئٹر کا استعمال کم ہوجائے گا۔
اس سے قبل ایلون مسک کے فیصلوں کی وجہ سے کئی نامور شخصیات ٹوئٹر چھوڑ کر متبادل ایپ پر جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ایلون مسک اورمارک زکربرگ کے درمیان چپقلش بھی اس نئی ایپ کو متعارف کروانے کی وجہ قرار دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
